زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ

زرمبادلہ

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ایک ارب ڈالر کی قسط کی وصولی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ارب 60 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد 23 ارب 72 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کو اسٹیٹ بینک بل ایجنڈے میں شامل ہونے کا پہلے سے علم ہونے کا انکشاف

اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 17 ارب 33 کروڑ 68 لاکھ ڈالر جب کہ  کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 38 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے ایک ارب ڈالر مالیت کے سکوک بانڈ عالمی مارکیٹ میں فروخت کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں