خارجہ پالیسی کو جدید بنانے کے لیے تھنک ٹینکس کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

خارجہ پالیسی کو جدید بنانے کے لیے تھنک ٹینکس کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے تھنک ٹینکس کی ضرورت ہے۔

اتنا کام کریں گے کہ انتشارپھیلانے والوں کے پاس کچھ نہیں بچے گا،وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اپنی اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی اقتصادی استحکام سے مشروط ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خاجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے پاس بھرپور وسائل موجود ہیں اور وزارت خارجہ میں ہم نے اقتصادی سفارت کاری کے اقدام کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستان انتہائی محنت کرتے ہیں۔

تحریک عدم اعتماد کا شور شرابہ: جہانگیر ترین گروپ متحرک ہو گیا

مخدوم  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے پاس مذہبی و ثقافتی سیاحت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان کا خواب دیکھا یہ سوچ کی تبدیلی ہے۔

پی ڈی ایم اوراپوزیشن جماعتوں کا اتحاد وقتی اورجلد ٹوٹنے والا ہے، شاہ محمود قریشی

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں وسط ایشیا کے ساتھ اقتصادی فٹ پرنٹ کو بڑھانا ہے۔


متعلقہ خبریں