وعدے کیے جاتے ہیں، عملدرآمد نہیں ہوتا، بے بس کسان احتجاج کریں گے، صدر پاکستان کسان اتحاد

وعدے کیے جاتے ہیں، عملدرآمد نہیں ہوتا، بے بس کسان احتجاج کرینگے، صدر پاکستان کسان اتحاد

اسلام آباد: صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ ہماری ترجیحات زراعت نہیں تھی۔ انہوں ںے کہا کہ ہمارے ساتھ وعدے بہت کیے جاتے ہیں لیکن ان پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔

ای سی سی اجلاس، ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری

ہم نیوزکے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ گندم، دالیں اور دیگر چیزیں ہم درآمد (امپورٹ) کرتے ہیں۔ انہوں ںے اعتراف کیا کہ ہمارے دو سال اچھے گزرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوئی روڈ بلاک نہیں کریں گے، ہم بے بس کسان ہیں، احتجاج کریں گے۔ انہوں نے خرابی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو زراعت کا پتہ نہیں ہے لیکن فیصلے وہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چند ہی لوگ ہیں جن کی بات مانی جاتی ہے۔

خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ ہم نے جون میں کہا تھا کہ یوریا مسئلہ ہوگا، پلانٹ بند نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی ٹیکس کسانوں کے لیے ناقابل برداشت ہے۔

خوشحال کسان زرعی طور پر مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں، آصف زرداری

صدر پاکستان کسان اتحاد نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ بجلی کے یونٹ کی وہ قیمت ہو جو کسان برداشت کرسکے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر ہمیں کھاد عالمی مارکیٹ کی قیمت پر دی جائے تو پھر گندم بھی عالمی قیمت پرہی لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کے نرخ ڈبل ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسان صرف اپنے ملک کے بارے ہی میں سوچتے ہیں۔

کسانوں کو کھاد سونے کے بھاؤ بھی نہیں مل رہی، شہباز شریف

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں میزبان اور سینئر صحافی محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ منی بجٹ میں ٹیکس لگا رہے تھے تو شوکت ترین ہمیں بھی تو بلا سکتے تھے۔


متعلقہ خبریں