رضوان کو ملتان سلطانز کی کپتانی دینے کا فیصلہ کس کا تھا؟ جہانگیر ترین نے بتا دیا

پُرانی پارٹی میں عوام کی خدمت نہ کرسکے، نیا پاکستان ضرور بنائیں گے، جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز ٹیم کی کپتانی محمد رضوان کو دینے کا فیصلہ میرے بھائی کا تھا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے سولہویں میچ کو دیکھنے کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کی جیت پر بہت خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے جو ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلے وہ جیت جائے۔

پی ایس ایل7: ملتان سلطانز کی مسلسل چھٹی فتح

ان کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز میرے چھوٹے بھائی کی ٹیم ہے، میرے بیٹے نے بھی اس کی کارکردگی بہتر کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔

یاد رہے کہ آج ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو ایک طرفہ مقابلے کے بعد باآسانی 43 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔

محمد رضوان کی قیادت میں کھیلنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں مسلسل 6 میچز جیت چکی ہے۔


متعلقہ خبریں