سیاسی منظر نامہ واضح ہو گا تو ہمارا لائحہ عمل بھی سامنے آجائے گا، پرویزالہٰی

Chaudhry-Pervaiz-Elahi

دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل


پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ سیاسی منظر نامہ واضح ہوگا تو ہمارا لائحہ عمل بھی سامنے آجائے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاست کا حق یہی ہے کہ سب سے پہلے عوامی ایشوزکو حل کیا جائے، عوام خوش حال ہو گی تو ملک خوش حال ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کا سب کو عملی مظاہرہ کرنا ہو گا، ملکی سیاسی صورتحال پر پوری طرح نظر ہے، ابھی سیاسی منظر نامہ آبرآلود ہے۔

وزیراعظم کےاستعفے کے متبادل بہت ساری پیشکش ہیں، پرویز الہیٰ

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر عوامی ایشو پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آواز بلند کی، ق لیگ کو ملک اورعوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے۔


متعلقہ خبریں