اصل مقصد ٹیم کا جیتنا ہے، سرفراز احمد


لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ شاید آفریدی نے زبردست کم بیک کروایا۔ اصل مقصد ٹیم کا جیتنا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ یکے بعد دیگرے 200 رنز کا ہدف حاصل کرنا آسان نہیں تاہم جیسن رائے کی وجہ سے اچھا آغاز ملا اور میری اننگز سے زیادہ اچھی باری عمر اکمل نے کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹنر شپ میں عمر اکمل کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اور عمر اکمل کا کم بیک کے بعد پی ایس ایل میں پہلا میچ تھا تاہم عمر اکمل نے مشکل کنڈیشن میں زبردست باونڈریز لگائی۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنربن گئے

سرفراز احمد نے کہا کہ میرے لیے خوشی کی بات یہ ہے کہ میری ٹیم جیتی اور کبھی اچھی تو کبھی خراب باری لگتی ہے لیکن اصل مقصد ٹیم کا جیتنا ہے۔ شاہد آفریدی نے زبردست کم بیک کروایا۔

انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے شاہد آفریدی اور نور پرفارم کر رہے ہیں تاہم فاسٹ باؤلنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔ نواز اور حسنین کے لیے نیک خواہشات ہیں کہ جلد کم بیک کریں گے۔


متعلقہ خبریں