پی ایس ایل7: زلمی نے کنگز کو شکست دے دی

پی ایس ایل7: زلمی نے کنگز کو شکست دے دی

لاہور: پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کی مسلسل چھٹی شکست کا سامنا کر پڑگیا ہے۔ یہ شکست پشاور زلمی نے دی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دے دی ہے۔ اعداد و شمار کے تحت حضرت اللہ زازئی 52 اور محمد حارث 49 رنزبنا سکے جب کہ شعیب ملک نے 31 اور بین کٹنگ نے 26 رنز کا اضافہ کیا۔

پی ایس ایل سیزن سیون کے اہم ترین میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

شاہد آفریدی نے پی ایس ایل 7کو خیر آباد کہہ دیا

ہم نیوز کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے 19 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ حضرت اللہ زازئی اور محمد حارث نے کراچی کنگز کے خلاف 97 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ زازئی 52 جبکہ محمد حارث نے 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

زلمی کی جانب سے شعیب ملک نے 31 اور بین کٹنگ نے 26 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کے مجموعے اسکور کو قابل قدر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے کرس جارڈن کامیاب بولر رہے جنہوں نے 41 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، محمد نبی، قاسم اکرم اور عمید آصف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز کو ٹورنامنٹ میں پہلی شکست

ہم نیوز کے مطابق میچ کے آغاز پر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بھی بولنگ کا ہی سوچ رہا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ 170 سے 180 رنز کا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ ایک اچھا ٹارگٹ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیا وکٹ ہے اور کنڈیشن بھی اچھی ہیں۔

کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے ٹاس کے بعد بات چیت میں کہا تھا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ جوکلارک اور قاسم اکرم کی کراچی کنگز میں واپسی ہوئی ہے جب کہ فاسٹ بولرعثمان شنواری انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جگہ عامر یامین کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

شاداب خان پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنربن گئے

واضح رہے کہ پشاور زلمی کے خلاف کراچی کنگز کا یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کنگز کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں