پی ایس ایل7: لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل7: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیدیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 ( پی ایس ایل) کے دوسرے مرحلے میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور قلندر نے یہ کامیابی فخر اور کامران غلام کی شاندار بیٹنگ کی بدولت حاصل کی۔

ہم نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا جانے والا 142 رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے باآسانی 18 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

شاداب خان پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنربن گئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 141 رنز بنائے، افتخار احمد 52 رنز بنا کر نمایاں بلے باز  رہے تھے۔

پی ایس ایل7: زلمی نے کنگز کو شکست دے دی

شاہد آفریدی نے پی ایس ایل 7کو خیر آباد کہہ دیا

ہم نیوز کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہورقلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاپ آرڈر قلندرز کی شاندار بولنگ کا سامنا نہیں کرسکا اور اس کی آدھی ٹیم صرف 54 رنز پر پویلین لوٹ گئی البتہ عمر اکمل اور افتخار احمد کے درمیان 52 رنز کی شراکت داری نے ٹیم کو کچھ سہارا فراہم کیا۔

افتخار احمد 39 گیندوں پر 52 جب کہ عمر اکمل 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ حسان خان نے 17 رنز بنائے۔ اس طرح کوئٹہ نے مقرر ہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 141 رنز بنائے۔

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز کو ٹورنامنٹ میں پہلی شکست

ہم نیوز کے مطابق لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے 2/2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ راشد خان اور حارث رؤف نے ایک / ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔


متعلقہ خبریں