آصف زرداری اور سراج الحق ملاقات منسوخ

آصف زرداری اور سراج الحق ملاقات منسوخ

لاہور: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی طبعیت ناساز ہو گئی

ہم نیوز کے مطابق طے شدہ ملاقات آصف علی زرداری کی طبیعت کی ناسازی کی بنا پر منسوخ کی گئی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان شام سات بجے ملاقات ہونا طے تھی۔

اس ضمن میں ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے وفد نے بتایا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اس لیے ملاقات ممکن نہیں ہے البتہ طبیعت کی بہتری پر رابطہ کرکے دوبارہ ملاقات طے کی جائے گی۔

خوشی ہے عدم اعتماد کی تحریک پر سب راضی ہو رہے، بلاول بھٹو

ذمہ دار ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے پانچ رکنی وفدکے ہمراہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کرنا تھی۔

شہباز شریف اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فون بات چیت کے دوران ملاقات کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں