سٹی میئر الیکشن: ڈیرہ میں پی ٹی آئی کامیاب، جے یوآئی پشاور سے جیت گئی


 خیبرپختون کے  ضمنی  بلدیاتی الیکشن میں  پی ٹی آئی کا کم  بیک، چھ نشستوں  کے ساتھ  پہلا، جے یو آئی کا دوسرا نمبر رہا۔

حکمران  جماعت   کے امیدوار  کا  مولانا فضل الرحمان کے گڑھ میں وار، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کےمطابق میئر ڈیرہ اسماعیل خان کی نشست پر تحریک انصاف کے عمر امین گنڈا پور تریسٹھ ہزار سات سو تریپن ووٹ لیکر  کامیاب ہو گئے، جبکہ جے یو آئی کے کفیل نظامی کا اڑتیس ہزارآٹھ سو اکانوے ووٹوں کے ساتھ  دوسرا نمبر ہے۔

میئر پشاور کی نشست جے یو آئی نے جیت لی، زبیر علی تریسٹھ ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے رضوان بنگش رنر اپ، نوشہرہ میں تحصیل چیئرمین کی نشست پر وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک کامیاب۔

تحصیل جہانگیرہ پر تحریک انصاف کے کامران خٹک نے میدان مار لیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات: پہلے مرحلے کے ضمنی انتخاب میں پولنگ جاری

خیبر پختون خوا کے تیرہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے، جس میں ضلع کرک میں تحریک انصاف کا کلین سویپ، تینوں تحصیلوں کرک، بانڈہ داؤد شاہ اور تخت نصرتی میں پی ٹی آئی کو سبقت حاصل رہی۔

تحصیل باڑہ، پشتخرہ اور بکا خیل میں جے یو آئی نے میدان مار لیا، تحصیل لکی مروت میں آزاد امیدوار کی جیت،  تحصیل سرائے نورنگ سے جماعت اسلامی کامیاب ہوئی، تحصیل درہ آدم خیل اور لنڈی کوتل پر آزاد امیدوار آگے۔

باجوڑ میں پی ٹی آئی کا بڑا اپ سیٹ ہوا، حکمران جماعت تحصیل نواگئی میں چئیرمین شپ کی ہاری ہوئی نشست جیت گئی،  پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹرخلیل چھ سو چون ووٹ لیکر کامیاب، آزاد امیدوارنجیب اللہ کو دو سو تین ووٹ مل سکے،  تحصیل خار میں جے یو آئی کے امیدوار کو سبقت حاصل ہوئی۔


متعلقہ خبریں