لاہور چھوڑیں گھر پہنچیں مولانا، فواد چوہدری


ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل میئرشپ کے الیکشن نتائج پر وفاقی وزراء کا ردعمل بھی سامنے آگیا، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان نے مولانا کو جواب دے دیا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ  مولانا لاہور چھوڑیں اور گھر پہنچیں۔


وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی مولانا کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مولانا سے گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں۔

اسد عمر نے لکھا کہ پہلے جنرل الیکشن اور اب مقامی حکومت الیکشن میں پی ٹی آئی کے ہاتھوں گھر کے حلقے میں شکست ہوئی، زبردست علی امین گنڈاپور، چھا گیا چیتا۔


متعلقہ خبریں