گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم


اسلام آباد ہائیکورٹ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے رانا شمیم کے وکیل کی آج التوا کی درخواست منظورکرلی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے رانا شمیم کے بیان حلفی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، رانا شمیم کے وکیل بیماری کے باعث پیش نہ ہوئے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کے ہدایت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: قصور چھاپنے والوں کا تھا، مجھے اکیلا دیکھ کر فرد جرم عائدکی گئی، رانا شمیم

رانا شمیم سے اپنے دفاع میں گواہان کی فہرست بھی لی جائے، بیان حلفی اور گواہان کی فہرست مل جائے تو آئندہ سماعت پر کارروئی آگے بڑھے گی۔

عدالت نے رانا شمیم کو آئندہ سماعت سے پہلے اٹارنی جنرل کو بیان حلفی کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں