کراچی میں ٹریفک حادثہ:دو جاں بحق،سات زخمی

کراچی میں بس حادثہ، دو افراد جاں بحق سات زخمی | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: کراچی میں ویٹا چورنگی کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے میں دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔

موصول اطلاعات کے مطابق ویٹا چورنگی کے قریب ایک بس تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوگئی۔ ڈرائیور جب قابو رکھنے میں ناکام ہوگیا تو بس الٹ گئی اور نتیجتاً دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

امدادی ٹیمیں اطلاع ملنے پر فوراً جائے حادثہ پر پہیچیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال میں ڈاکٹرز زخمیوں کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر اپنی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

 


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں