حجابی بیٹیوں کی تذلیل اور اُن کو ڈرایا جا رہا ہے، بھارتی صحافی


بھارت میں مودی سرکار کی انتہا پسندی عروج پر ہے، مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کی جارہی ہے، اس بار انتہا پسند ہندووں نے لڑکیوں کے حجاب کو نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی مسلم صحافی رعنا ایوب کا کہنا ہے کہ بھارت میں 250 ملین مسلم آبادی ہے، مسلم خواتین کو سرعام بے عزت کیا جا رہا ہے، حجابی بیٹیوں کی تذلیل اور اُن کو ڈرایا جا رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مسلم بچوں کو جھوٹے الزامات میں اٹھایا اور گرفتار کیا جارہا ہے، اس ظلم کے خلاف بہت کم لوگ ہیں جو ہمت کر کے اپنی آوازیں بلند کر رہے ہیں۔

یاد رہے بھارتی مسلمان صحافی رعنا ایوب کو سچ بولنے پر ایک بار پھر بی جے پی کے عذاب کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون صحافی کی ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم ضبط کرلی گئی ہے۔

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے مسلمان صحافی پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا کر رقم ضبط کی ہے، مودی کی ظالمانہ پالیسیوں پر تنقید کرنے کی وجہ سےرعنا ایوب کو ماضی میں قتل کی دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں