خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کب ہوگا؟فیصلہ محفوظ

قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخاب کا دوسرے مرحلے کب ہوگا؟ الیکشن کمیشن آج چار بجے فیصلہ سنائے گا۔ صوبائی حکومت اوردرخواست گزار نے بارشوں اور برفباری کے باعث شیڈیول موخرکرنے کی استدعا کی۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے سانحہ مری کا حوالہ دیا تو چیف الیکشن کمشنربولے سانحہ مری حکومت اورانتظامیہ کی ناکامی تھی۔ سانحہ مری الیکشن موخرکرنے کی کوئی دلیل نہیں، جمہوریت کی مضبوطی کیلئےبلدیاتی الیکشن بہت ضروری ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت 2 رکنی کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ مارچ کےآخرمیں بارش، برفباری اورلینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنرنےکہا کہ محکمہ موسمیات کیسے رائے دے سکتا ہےکہ الیکشن ہوسکتے ہیں یا نہیں؟

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات: پہلے مرحلے کے ضمنی انتخاب میں پولنگ جاری

ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل بٹ نےبتایا 15 مارچ تک 18 میں سے 15 اضلاع میں درجہ حرارت منفی میں ہوگا۔ چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ گلگت بلتستان میں برف سے ڈھکے میدانوں میں جلسے ہوتےرہےہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل نےرمضان المبارک کابھی ذکرکیا توچیف الیکشن کمشنرنے استفسار کیا کہ کیارمضان میں الیکشن نہیں ہو سکتا؟۔ایڈووکیٹ جنرل بولے الیکشن کمیشن ہمیشہ روزہ داروں کی سہولت کیلئے رمضان میں انتخابات نہیں کراتا۔دلائل مکمل ہونے پرالیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔


متعلقہ خبریں