پیاز چوری کرنے پر ملک بدری کی سزا

پیاز کی فی کلو قیمت

 متحدہ عرب امارات کی عدالت نے پیاز کے 10 تھیلے چوری کرنے والے 2 چوروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دےدیا۔

عدالت نے دونوں مجرموں پیاز کے تھیلے چوری کے جرم کا اعتراف کرنے پر تین ماہ قید کی سزا بھگتنے کے بعد ملک بدرکرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق دونوں چوروں نے دبئی کے علاقے العویر میں سبزی منڈی سے پیاز چوری کرنے کی کوشش کی ۔

چوروں کو پکڑنے والے سیکیورٹی گارڈ نے عدالت کو بتایا کہ مشکوک نقل وحمل پر گارڈ نے قریب جا کر دیکھا توچور پیاز کے دس تھیلے چوری کرکے لے جارہے تھے۔

گارڈ نے انہیں چوری کرنے سے روکا اور دبئی پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے دونوں چوروں کو گرفتار کیا۔

دونوں ملزمان پر ڈکیتی کی کوشش کا الزام تھا لیکن انہوں نے صرف پیاز چوری کرنے کا اعتراف کیا۔


متعلقہ خبریں