عمران خان نے جاتے جاتے مہنگائی کی بمباری تیز کر دی، بلاول بھٹو


کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے جاتے جاتے عوام پر مہنگائی کی بمباری تیز کر دی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں مزید اضافہ کرے گا۔ عمران خان نے تیل کی قیمتوں کو بھی ریکارڈ سطح پر پہنچا دیا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے اور جاتے جاتےعمران خان نے عوام پر مہنگائی کی بمباری تیز کر دی۔ سی این جی اسٹیشنز بھی 3 ماہ سے بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پوری کوشش ہے ملک کو چوروں سے نجات دلائی جائے، وزیر دفاع

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت میں شامل اگر کسی شخص کو عوام سے ہمدردی ہے تو وہ عمران خان کو سمجھائے۔

انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو لانگ مارچ عوام کی جیبوں پر ڈالے گئے ہر ڈاکے کا حساب لے گا۔ کٹھ پتلی سرکس کے خاتمے کے دن آن پہنچے ہیں۔


متعلقہ خبریں