پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، جماعت اسلامی کا احتجاج کا اعلان


لاہور: جماعت اسلامی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے حکومت کا ظالمانہ اقدام قرار دے دیا۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے ظلم کی تمام حدیں عبور کر دی ہیں، جمعرات اور جمعہ کو ظالمانہ حکومتی اقدام کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم ازکم 50 فیصد کمی کرے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکمران ملک کی معاشی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ پاکستان کا معاشی سقوط ہو چکا لیکن حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ملک کی اکثریت مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے تباہ حال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے جاتے جاتے مہنگائی کی بمباری تیز کر دی، بلاول بھٹو

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حزب اختلاف اور حکومت مفادات کی لڑائی میں مصروف ہیں جبکہ قانون کی حکمرانی اور پائیدار جمہوریت سے ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں