ٹی ٹوئنٹی پر بابر اور رضوان کا راج


ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے۔ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ کپتان بابر اعظم بلے بازوں میں پہلے نمبر پر ہیں جب کہ محمد رضوان کا دوسرا نمبر ہے۔

بیٹنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم کی تیسری پوزیشن ہے۔ بھارت کے لوکیش راہول چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا پانچواں نمبر ہے۔

نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے بیٹنگ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے۔ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے۔


جنوبی افریقہ کے وین ڈر ڈوسن آٹھویں اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نویں نمبر پر ہیں جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی کا دسواں نمبر ہے۔

بالرز میں جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی کا پہلا نمبر ہے۔ ٹاپ ٹین میں پاکستان آل راؤنڈر شاداب خان شامل ہیں جن کا 9واں نمبر ہے۔ آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔


متعلقہ خبریں