پی ایس ایل:آج سے 100 فیصد شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھیں گے


لاہور :سپر کرکٹ میلے میں آج سے100 فیصد شائقین گراونڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے۔ این سی او سی کی اجازت کے بعد پی سی بی نے ہدایات جاری کر دیں۔

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں قذافی اسٹیڈیم میں اب پچاس فیصد نہیں بلکہ سو فیصد شائقین کرکٹ سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ کورونا ایس او پیز کے تحت سو فیصد شائقین کو گراونڈ میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

پی ایس ایل کے23ویں میچ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ کرکٹ دیوانوں نے حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

پی سی بی  نے شائقین کرکٹ سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل سیون کے پہلے مرحلے میں25 فیصد شائْقین کرکٹ کو میچ دیکھنے کی اجازت تھی جبکہ لاہور میں شروع ہونیوالے دوسرے مرحلے کے پہلے 7 میچز میں50 فیصد تماشائی گراونڈ میں داخل ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں