عمر اکمل کی وکٹ لینے پر عثمان قادر کے دکھائے پرچے پر کیا لکھا تھا ؟

عمر اکمل کی وکٹ لینے پر عثمان قادر کے دکھائے پرچے پر کیا لکھا تھا ؟

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیز 7 کے میچ میں عمر اکمل کی وکٹ لینے پر عثمان قادر نے انہیں ایک سفید پرچہ دکھایا جس پر کچھ لکھا تھا۔

پی ایس ایل سیزن 7 میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دلچسپ صورتحال دیکھنے کو آئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ کے دوران بیٹر عمر اکمل پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے تو ان کا سامنا پشاور زلمی کے عثمان قادر سے ہوا۔

عثمان قادر نے تین گیندوں پر ایک رن بنانے والے عمر اکمل کو آؤٹ کیا اور وکٹ لینے کے بعد جشن کے طور پر جیب میں رکھا ایک کاغذ کا ٹکڑا کیمرے کی طرف کر کے دکھایا۔ جس پر لکھا تھا کہ (Allah is The Biggest Planner)۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Peshawar Zalmi (@peshawarzalmipk)

میچ کے اختتام پر اس حوالے سے جب وقار یونس نے عثمان قادر سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ “میں بس یہی کہوں گا کہ اللہ سب سے بڑا تدبیر کرنے والا ہے”۔

عثمان قادر کے اس انداز کو سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے تاثرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسی حوالے سے پشاور زلمی کے سابق ڈیجیٹل میڈیا اور کانٹینٹ ہیڈ نے ٹوئٹ میں کہا کہ عثمان قادر کی سلیبریشن کا عمر اکمل سے کوئی تعلق نہیں تھا، عثمان قادر نے وہ پرچہ اس لیے دکھایا تاکہ وہ لوگوں کو بتاسکیں کہ وہ کسی کی سفارش (پرچی) پر ٹیم کا حصہ نہیں بنا۔

واضح رہے کہ عثمان قادر نے گزشتہ شب 4 اوورز میں صرف 25 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ پشاور کو 24 رنز سے میچ میں کامیابی حاصل ہوئی۔


متعلقہ خبریں