رواں برس ٹیکسٹائل شعبے میں 26 فیصد ترقی کا امکان ہے، مشیر تجارت

رواں برس ٹیکسٹائل شعبے میں 26 فیصد ترقی کا امکان ہے، مشیر تجارت

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں برس ٹیکسٹائل شعبے میں 26 فیصد ترقی کا امکان ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دے دی ہے اور درآمدات پر توجہ دینے کے لیے اسٹرٹیجک پالیسی ترتیب دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارٹن یارن کی پیدوار میں ہمارا پانچواں نمبر ہے اور کارٹن کلاک میں بھی ہم دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ہوزری میں ویلو ایڈیڈ پراڈکٹ چھٹے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو ظالم حکومت کے خلاف باہر نکلنا ہو گا، شہباز شریف

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ملک میں ٹیکسٹائل کا شعبہ بہتری کی جانب گامزن ہے اور رواں برس ایکسپورٹ میں مزید بہتری آئے گی جبکہ گزشتہ 10 سال میں ٹیکسٹائل شعبے میں ترقی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس ٹیکسٹائل شعبے میں 26 فیصد ترقی کا امکان ہے۔ روایتی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات میں 32 فیصد جبکہ غیر روایتی مارکیٹ میں برآمدات میں 81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں