محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیر قانونی قرار


اسلام آباد: عدالت نے سینئر صحافی اور ممتاز تجزیہ کار محسن بیگ کے گھر پر چھاپے کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔ فیصلہ سیشن عدالت نے دیا ہے۔

ایف آئی اے اور پولیس کا محسن بیگ کی رہائش گاہ پہ پھر چھاپہ

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ سیشن عدالت کی جانب سے دیے جانے والے فیصلے کے تحت درج ایف آئی آر سے ظاہر ہے کہ ایف آئی اے اور پولیس کی جانب سے مارا جانے والا چھاپہ غیر قانونی تھا۔

عدالتی فیصلے میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ محسن بیگ کے گھر غیرمتعلقہ لوگوں نے چھاپہ مارا، جو اس کے مجاز نہیں تھے۔

فیصلے میں درج ہے کہ چھاپہ مارنے والوں کو محسن بیگ کے گھر چھاپے کا اختیار نہیں تھا، مارگلہ تھانے کی ایف آئی آر سے واضح ہے کہ چھاپہ غیر قانونی تھا۔

عدالت نے واضح طور پر اپنے فیصلے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ محسن بیگ یا کسی محلے دار کا بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

مراد سعید کی درخواست پر مقدمہ، سینئر صحافی محسن بیگ گرفتار

ہم نیوز کے مطابق عدالت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ریکارڈ کے تحت ایس ایچ او کا مس کنڈکٹ واضح ہے۔ فیصلے میں درج ہے کہ ایس ایچ او نے جعلی قابلیت دکھانے کے لیے ایک اور مقدمہ درج کیا۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی عدالتی فیصلے کی کاپی آئی جی اسلام آباد کو بھی بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

محسن بیگ کی گرفتاری قابل مذمت، افسوسناک اور شرمناک ہے، شہباز شریف

عدالتی فیصلے میں استفسار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے لاہورنے 9 بجے مقدمہ درج کیا اور10 بجے ٹیم اسلام آباد کیسے پہنچی؟ عدالت نے فیصلہ میں لکھا ہے کہ اسلام آباد پولیس کوغیرقانونی چھاپہ مارنے والوں کے خلاف ایف آئی آردرج کرنی چاہیے تھی۔


متعلقہ خبریں