محسن بیگ تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

محسن بیگ تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کیے جانے والے سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار محسن بیگ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیر قانونی قرار

واضح رہے کہ محسن بیگ کے خلاف صبح گھر پرگرفتاری کے لیے آئے ہوئے ایف آئی اے اہلکار پر تشدد کرنے کے الزام پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عدالت میں دوران سماعت محسن بیگ کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے مؤکل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی درخواست کی لیکن سرکاری وکیل نے استدعا کی مخالفت کی اور کہا کہ ابھی   تفتیش ہونی ہے۔

عدالت نے محسن بیگ کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

محسن بیگ کی گرفتاری قابل مذمت، افسوسناک اور شرمناک ہے، شہباز شریف

مقامی عدالت میں حراست کے خلاف دائر درخواست پر دوران سماعت محسن بیگ نے کہا کہ آج کل جیسی وارداتیں ہو رہی ہیں تو اس پر میں سمجھا ڈاکو گھس آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایف آئی اے نے تھانے میں تشدد کا نشانہ بنایا اور تشدد کر کے میری پسلیاں بھی توڑدی ہیں۔ انہوں نے استدعا کی کہ میرا میڈیکل کرانے کا حکم دیا جائے۔

محسن بیگ نے کہا کہ میرے پاس موجود تمام ہتھیاروں کا لائسنس ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پولیس کو خود کال کرکے بلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں اس لیے پستول ساتھ رکھ کرسوتا ہوں۔

مرادسعید نے کیس کیا وہ جانیں اور محسن بیگ جانیں، میرا کیا تعلق؟ فواد چودھری

سینئر صحافی محسن بیگ کے وکیل نے کہا کہ حملہ خود کیا، دہشت گردی کی دفعہ لگا دی، محسن بیگ کےبیٹے کو لے گئے اور تاحال نہیں پتہ کہ وہ کہاں ہے؟


متعلقہ خبریں