پرچی کے بغیر بولنا مشکل، مودی لکھنے میں بھی کمزور نکلے


بھارتی وزیراعظم جہاں پرچی کے بغیر ایک لفظ نہیں بول پاتے، وہیں وہ لکھنے میں بھی کمزور نکلے۔

نئی دہلی میں مندر کے دورے کے دوران مہمانوں کی کتاب میں تاثرات لکھنے کی بھرپور اداکاری کی، بھارتی وزیراعظم نے کتاب پر پہلے سے ہی درج تاثرات کے اوپر  ہوا میں قلم چلا کر بڑے بڑے اداکاروں کو ایکٹنگ میں پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی وزیراعظم نے ایسی اداکاری کی جیسے وہ کتاب پر پورا مضمون لکھ رہے ہوں، لیکن حقیقت میں وہ ایک لفظ بھی نہیں لکھ سکے۔ بھارتی سکالر نے ویڈیو شئیر کی کہ مودی سرکار تو لکھنے کی اداکاری بھی خوب کرتے ہیں۔

ابھی ایک ماہ قبل ہی لائیو شو میں جب پرامٹر پر کچھ نہ لکھا آیا تو مودی کی ہوائیاں اڑ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کے خلاف سچ بولنے کی سزا، بھارتی خاتون صحافی کے  ایک کروڑ روپے ضبط

نریندر مودی ورلڈ اکنامک فورم سے آن لائن خطاب کررہے تھے کہ اچانک ٹیلی پرامٹر بند ہو گیا اور وہیں مودی کی ساری اکٹر خاک میں مل گئی، ایک لفظ بھی منہ سے نکالنا مشکل ہو گیا۔ ہیڈ فونز لگا کر لڑکھڑاتی آواز میں پوچھتے رہے کہ کیا میری آواز آ رہی ہے؟ لیکن یہ آواز بھی منہ میں کہیں گم ہی ہو گئی

مودی کے ایسے  بین الاقوامی سطح پر ایک لفظ بھی نہ بول پانے سے پورے بھارت کو دنیا کے سامنے ہرزہ سرائی کا سامنا کرنا پڑا، اور سوشل میڈیا پر” ٹیلی پرامٹر پی ایم” کا ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔


متعلقہ خبریں