بپی لہری کی آخری رسومات ادا کردی گئیں


معروف بالی وڈ میوزک ڈائریکٹر بپی لہری کی آخری رسومات ممبئی کے شمشان گھاٹ میں ادا کردیں گئیں. آخری رسومات میں گلوکار شان، میکا سنگھ، اداکار شکتی کپور اور ودیا بالن سمیت متعدد ستاروں نے شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)


بنگال میں پیدا ہونے والے بپی لہری کی عمر 69 برس تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بپی لہری ایک ماہ سےاسپتال میں داخل تھے اورانہیں پیرکوڈسچارج کیا گیا لیکن پھرطعبیت بگڑنے پر دوبارہ اسپتال لایا گیا جہاں وہ ٹھیک نہ ہو سکے۔

ان کی مشہور فلموں میں ڈسکو ڈانسر، شرابی،نمک حلال،ہمت والا، بپی لہری شامل ہیں، بپی لہری نے کئی مشہور گیتوں کو اپنی آواز میں بھی ریکارڈ کرایا، انہوں نے دوہزاربیس میں بالی وڈ میں آخری گانا ریکارڈ کرایا۔

بپی لہری اپنی سونے کی زنجیروں کی وجہ سے بھی مشہور تھے ۔ بپی لہری کا اصل نام آلوکیش تھا، ان کا ایک سیاست دان کے طور پر بھی ایک مختصر کیریئر رہا، انہوں نے 2014 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔


متعلقہ خبریں