منظور وسان کی وزیراعظم سے متعلق نئی پیش گوئی


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت سے متعلق نئی پیش گوئی کر دی۔

خیر پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ رواں ماہ حکومت کیلئے اہم ہے، وزير اعظم کے رہنے کے امکانات کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ریکارڈ مہنگائی کی گئی ہے، عمران حکومت نے قرضوں کے اوپر قرضے لئے اور الزام سابق حکومت پر ڈال رہے ہیں۔

منظور وسان نے کہا کہ وفاقی حکومت کے خلاف تحریک چل پڑی ہے، جب تک مہنگائی کم نہیں ہوگی تب تک تحریک جاری رہے گی۔

بلاول بھٹو کی شادی سے متعلق منظور وسان کی پیشگوئی


متعلقہ خبریں