کامیڈین کپل شرما ایک مرتبہ پھر فلم میں جلوہ گر ہونے کے لیے تیار

کامیڈین کپل شرما ایک مرتبہ پھر فلم میں جلوہ گر ہونے کے لیے تیار

ممبئی: بھارت کے ممتاز کامیڈین، گلوکار اور ٹی وی میزبان کپل شرما ایک دفعہ پھر فلم میں جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔

نریندر مودی کو ٹوئٹ میں ٹیگ کرنا 9 لاکھ کا پڑا، کپل شرما

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس مرتبہ کپل شرما بھارت کی معروف اداکارہ نندیتا داس کی زیر ہدایت بننے والی فلم میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ فلم کی پروڈیوسر بھی نندیتا داس ہی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹی وی پر کپل شرما شو کے حوالے سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے کپل شرما ماضی میں دو فلاپ فلمیں اپنے نام کرچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ و ہدایتکارہ نندیتا داس کی زیر ہدایت بننے والی فلم میں وہ فوڈ ڈلیوری بوائے کا کردار نبھاتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

بھارت کے بڑے نام جو کپل شرما شو میں شریک نہیں ہوتے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma)

فلمی مبصرین کے مطابق عین ممکن ہے کہ نندیتا داس کی زیر ہدایت بننے والی فلم ان کے لیے فلمی دنیا میں کامیابی کی سیڑھی بن جائے کیونکہ وہ بیحد پروفیشنل ہیں۔

کپل شرما وہیل چیئر پر کیوں آ گئے؟

نندیتا داس سیکنڈ سنیما مووی کی دنیا کا بڑا نام ہیں۔ ماضی میں وہ معروف اداکارہ شبانہ اعظمی کے ہمراہ فائر جیسی متنازع فلم میں بھی اپنے فن کے جلوے بکھیر چکی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کپل شرما نے ایک مرتبہ پھر شو سے وقفہ لے لیا ہے اور دن رات فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس ضمن میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق شاہانہ گوسوامی فلم میں کپل شرما کی بیوی کا کردار نبھا رہی ہیۃں

فلم کی ہدایت کارہ نندتا داس کا یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ان کی زیر ہدایت بننے والی فلم میں کپل شرما کا کردار سب کو حیران کردے گا۔

کپل شرما نے اپنی زیر تکمیل فلم کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ نہایت پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسی فنکارہ کی زیر ہدایت کام کر رہے ہیں جو شاندار اداکارہ اور بہترین ہدایتکارہ ہیں۔

سدھو،ثانیہ اور کمل ہاسن انتہاپسندوں کے نشانے پر: کپل شرما داؤ پر

واضح رہے کہ ٹی وی میزبان کی حیثیت سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے کپل شرما نے 2015 میں کس کس کو پیار کروں؟ کے نام سے آنے والی فلم میں ہیرو کا کردار ادا کیا تھا جو بدترین ناکامی سے دوچار ہوئی تھی۔ 2017 میں کپل شرما کی آنے والی دوسری فلم فرنگی بھی کسی کو متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔


متعلقہ خبریں