حجاب پر پابندی کے بعد انتہا پسند ہندووں کا اذان پر بھی اعتراض


حجاب پر پابندی کے بعد انتہا پسند ہندووں نے اذان پر بھی اعتراض اٹھا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند تنظیم نے ریاست اترپردیش میں اذان دینے کے وقت مسجد کے سامنے لاوڈ اسپیکر میں گانے بجانے کی دھمکی دے دی۔

پولیس نے انتہاپسندوں کو گرفتار کرنے کے بجائے مسجد انتظامیہ کو اذان دینے کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے روک دیا۔

بھارت: حجاب پابندی کا معاملہ برطانیہ پہنچ گیا

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے بعد ریاست کے مختلف شہروں میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ طالبات کی جانب سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔

بھارتی ریاست کے مختلف علاقوں بنگلور، اوڈوپی اور دکشنا کناڈا میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت تعلیمی اداروں کے 200 میٹر تک 5 افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے۔

 


متعلقہ خبریں