علما خطبہ جمعہ میں قانون ہاتھ میں لینے کے واقعات کی مذمت کریں، اسلامی نظریاتی کونسل

علما خطبہ جمعہ میں قانون ہاتھ میں لینے کے واقعات کی مذمت کریں، اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے تمام علمائے کرام، مفتیان کرام اور مشائخ عظام سے اپیل کی ہے کہ وہ خطبہ جمعہ میں خانیوال اور فیصل آباد میں ہجوم کی جانب سے قانون کو ہاتھ میں لینے کے واقعات کی مذمت کریں۔

وقت نے ثابت کر دیا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق یہ اپیل چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کی جانب سے کی گئی ہے۔ اپیل میں ملک بھر کے آئمہ مساجد اور علمائے کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کل کے خطبہ جمعہ میں مسلمانوں کو شریعت کی حقیقی تعلیمات سے آگاہ کریں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ خطبے میں بتائیں کہ قانون کو ہاتھ میں لینا، خود ہی مدعی، گواہ اور جج بننا کسی طور پر بھی ایک شہری کے لیے قانوناً اور شرعی طور پر درست نہیں ہے۔

سیالکوٹ واقعہ، پریانتھا کمارا کی میت سری لنکا بھیج دی گئی

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے ڈاکٹر قبلہ ایاز نے زور دے کر کہا ہے کہ کسی شہری یا ہجوم کی طرف سے قانون کو ہاتھ میں لینا اور توہین مذہب کے الزام کی بنیاد پر از خود سزا دینا شرعی طور پر درست نہیں ہے بلکہ قابل مذمت فعل ہے۔


متعلقہ خبریں