عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی تنازعات کا شکار ہو گئی

عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی تنازعات کا شکار ہو گئی

ممبئی: حسین زیدی کی معروف کتاب ’مافیا کوئینز آف ممبئی‘ پر مبنی بننے والی بھارتی فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہو گئی ہے۔

انتہا پسند ہندو عالیہ بھٹ کے پیچھے پڑ گئے

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بننے والی فلم کے خلاف گنگو بائی کے خاندان نے عدالت سے حکم امتناع حاصل کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم میں مرکزی کردار بالی ووڈ کی شہرہ آفاق اداکارہ عالیہ بھٹ ادا کر رہی ہیں جس کی وجہ بطور خاص ان کے مداحوں کو فلم کی ریلیز کا نہایت بے چینی سے انتظار ہے۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق فلم 25 فروری کو ریلیز ہونا تھی لیکن اب یقین سے کہنا مشکل ہے کہ گنگو بائی کا ٹھیاواڑی کب ریلیز ہو گی؟

کامیڈین کپل شرما ایک مرتبہ پھر فلم میں جلوہ گر ہونے کے لیے تیار

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے سنجے لیلا بھنسالی، حسین زیدی اور عالیہ بھٹ کو ہتک عزت کے نوٹسز بھیج دیے ہیں۔

حسین زیدی نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ گنگو بائی نے چار بچوں بابو راؤ، بے بی، شکونتلا اور راجن کو گود لیا اور بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے گھر سے بھاگ گئی جس کی وجہ سے اسے بعد میں ایک بازار میں کام کرنا پڑا اور پھر وہ انڈر ورلڈ کی اہم شخصیت بنی۔

بھارتی عدالت میں گنگو  بائی کے بچوں کے وکیل نے کہا ہے کہ فلم میں جو کردار گنگو بائی کا دکھایا گیا ہے وہ کردار پر حملہ ہے اور سب کچھ صرف پیسے کے لیے کیا گیا ہے۔

رنبیر اور رتھک کو رام اور راون کے کردار کے لیے 75 کروڑ ملیں گے

گنگو بائی کے گود لیے ہوئے بچوں نے اپنے وکیل کے توسط سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی ماں کو ایک سماجی کارکن کے بجائے دوسرا روپ دے دیا گیا ہے جو ناقابل قبول ہے۔


متعلقہ خبریں