پاکستان میں کورونا سے مزید33 افراد جاں بحق


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید33 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 950 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 400 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 96 ہزار 693ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں48 ہزار 744 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.92 فیصد پر پہنچ گئی.

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا کیسز میں 19فیصد کمی، اموات کی تعداد مستحکم

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 62 ہزار597، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 13ہزار762، پنجاب میں 4 لاکھ 97 ہزار 820، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار613، بلوچستان میں 35 ہزار 187، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 429اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 285 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 418 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار 013، خیبر پختونخوا 6 ہزار 177، اسلام آباد ایک ہزار2، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 780 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں