بلاول زرداری اسلام آباد آئیں، چائے پلائیں گے: علی زیدی

بلاول زرداری اسلام آباد آئیں، چائے پلائیں گے: علی زیدی

حیدرآباد: وفاقی وزیربرائے بحری امورعلی زیدی نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول زرداری اسلام آباد آئیں، چائے پلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 26 فروری کو ہمارا شروع ہونے والا لانگ مارچ 6 مارچ کو کراچی پہنچے گا۔

تسلیم کرتا ہوں نواز شریف کو لندن جانے دینا غلطی تھی، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے حالات سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 سالوں سے آصف زرداری یہاں حکومت کر رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا کہ حکومت سندھ نے پولیس سمیت تمام اہم اداروں کو تباہ حال کردیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئی جی سندھ بلاول ہاؤس سے ڈکٹیشن لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں دو ٹانگوں والے چوہے گندم کھا گئے ہیں۔

پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ایک کامیاب لانگ مارچ ثابت ہو گا، آصف زرداری

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 19 ارب کی گندم غائب ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں گندم چوری اور ذخیرہ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے وفاقی حکومت کو گندم درآمد کرنا پڑتی ہے۔

علی زیدی نے الزام عائد کیا کہ زرداری مافیا پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کر رہا ہے اور مال بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے اسپتالوں کی حالت بھی بہت خراب ہے۔

مدرسے کے بچوں اور قیمے والے نانوں سے جلسے نہیں ہوتے، فواد چودھری

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کی جڑیں بہت گہری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد جیسے بڑے شہروں کا ملکی معاشی ترقی میں نہایت اہم کردار ہے۔


متعلقہ خبریں