علیم ڈار کی دھانی کو پکڑنے کی ناکام کوشش، ویڈیو وائرل


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) کے ایلیٹ پینل کے ایمپائر علیم ڈار کی ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو پکڑنے کی ناکام کوشش کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 25 ویں میچ میں شاہنواز دھانی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ کی وکٹ لی تو جشن کے لیے دوڑ پڑے تاہم اس دوران علیم ڈار نے انہیں پکڑنے کوشش کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی دھانی نے دوڑ لگائی تو علیم ڈار انہیں پکڑنے کے لیے لپکے تاہم وہ ان کو چکما دے کر بھاگ نکلے۔

موقع ملا تو پاکستان کا وزیر خارجہ بنوں گا، شاہنواز دھانی

یہ مناظر دیکھنے کے بعد گراونڈ میں موجود تماشائی اور کمنڑی پینل بے ساختہ ہنس پڑا جب کہ سوشل میڈیا پر بھی ویڈیو کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔


متعلقہ خبریں