وفاق نے سندھ کے 32 ارب روپے کاٹ کر صوبے کو مشکلات سے دو چار کیا، وزیراعلیٰ

وفاق نے سندھ کے 32 ارب روپے کاٹ کر صوبے کو مشکلات سے دو چار کیا، وزیراعلیٰ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے حصے میں سے 32 ارب روپے کاٹ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس طرح حکومت سندھ کو مالی مشکلات سے دوچار کیا ہے۔

پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ایک کامیاب لانگ مارچ ثابت ہو گا، آصف زرداری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ایڈیٹرز اور ڈائریکٹرز نیوز سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نےافسران کے تبادلوں کی روٹیشن پالیسی یکطرفہ طورپر نافذ کی حالانکہ روٹیشن پالیسی میں وفاق صوبوں کی مشاورت سے بنانے کا پابند ہے۔

یہ لانگ مارچ کرنے نہیں اسٹیبلشمنٹ کے دروازوں سے خیرات مانگنے آ رہے،شیخ رشید

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ ملک کی 60 فیصد سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے لیکن وفاقی حکومت سندھ کو اپنے حصے کا نہری پانی بھی مہیا نہیں کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہری پانی میں کمی کی وجہ سے زرعی معیشت مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کو لے کر ہی بلاول بھٹو 27 فروری کو لانگ مارچ کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے پارٹی عہدیداران کو اہم ٹاسک سونپ دیے

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات کے دوران کہا کہ لانگ مارچ ملک میں بیروزگاری اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ملکی تاریخ میں غریب عوام کے مسائل کی آواز بن چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں