پی ایس ایل 7، کراچی کنگز کی پہلی فتح، قلندرز کو لاہور میں شکست

پی ایس ایل، لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 22 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلےگئے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 150 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا سکی۔

قلندرز کے محمد حفیظ نے 33، ہری بروکس نے 26 اور ڈیوڈ ویزے نے 31 رنز کی اننگز کھیلی، کنگز کی جانب سے حمزہ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ کراچی کنگز کی اس ٹورنامنٹ میں مسلسل 8 شکستوں کے بعد پہلی فتح ہے۔

اس سے پہے کراچی کنگز نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کنگز کی جانب سے کپتان بابراعظم 39، قاسم اکرم 26 اور روحیل نذیر نے 18 رنز بنائے، قلندرز کے زمان خان اور راشد خان نے 4،4وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔


متعلقہ خبریں