کراچی پولیس اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں ناکام: ڈیڑھ ماہ میں 11 ہزار وارداتیں


کراچی: شہر قائد میں پولیس اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر بنا کسی خوف و خطر کے دن دیہاڑے لوٹ مار اور قتل و غارت گری کرنے لگے ہیں۔

کراچی: شہریوں کوڈکیتی سے بچانے کے دوران صحافی جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق دستیاب اعداد و شمار کے تحت سال رواں کے صرف ڈیڑھ ماہ میں 11 ہزار سے وارداتیں شہریوں کی جانب سے رپورٹ کرائی جا چکی ہیں۔

دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے تحت لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر پولیس اہلکار اور صحافی سمیت 13 افراد کو جرائم پیشہ عناصر جاں بحق بھی کر چکے ہیں۔

کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ اسٹریٹ کرائم ہے، عالمگیر خان

ہم نیوزکے مطابق  شہر قائد کے باسیوں کی جانب سے درج کرائی جانے والی رپورٹس کے تحت یکم جنوری سے 17 فروری تک کے درمیانی عرصے میں کراچی کی سڑکوں پر شہریوں سے 3 ہزار 845 موبائل فونز چھینے جا چکے ہیں۔

کراچی: اسٹریٹ کرمنلز نے غریب سبزی فروش کو لوٹ لیا

ذرائع سے دستیاب اعداد و شمار کے تحت ڈیڑھ ماہ کے دوران اسلحے کے زور پر 672 موٹرسائیکلیں اور 20 گاڑیاں چھینی گئی ہیں جب کہ شہریوں کی 6 ہزار 87 موٹرسائیکلیں اور 296 گاڑیاں چوری بھی ہو چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں