سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد سے سونے کی قیمت میں روزانہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 27 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکلنا ہو گا، شوکت ترین

10 گرام سونے کی قیمت 558 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار 968 روپے ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں فی تولہ 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں