کوٹ ڈیجی میں نمائندہ ہم نیوز کے بھائی پر حملہ


خیرپور: سندھ کے علاقے کوڈ ڈیجی میں نمائندہ ہم نیوز دوست علی لاشاری کے بھائی کو نامعلوم افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

کوٹ ڈیجی میں نمائندہ ہم نیوز دوست علی لاشاری کے بھائی اور بھتیجے پر نامعلوم افراد نے رات گئے حملہ کیا۔ ملزمان نے کلہاڑیوں کے وار کر کے دوست علی لاشاری کے بھائی اور بھتیجے کو شدید زخمی کر دیا۔

حملے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام چور اور چوکیدار کو اچھی طرح پہچان چکی ہے، پرویز خٹک

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دیا اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں