ماضی کے حکمرانوں کو غریب کیلئے چھت کا خیال نہیں آیا، فرخ حبیب


جھنگ: وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کو غریب کے لیے چھت کا خیال نہیں آیا۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے جھنگ پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ پریس کلب تاریخی پریس کلب ہے اور یہاں ڈیجیٹل اسٹوڈیو بنائیں گے۔ پنجاب حکومت بھی صحافیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اور ہم میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں اس لیے صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون بنا رہے ہیں اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کا اعلان نئی ڈیل کے لیے چال ہے، شاہ محمود قریشی

فرح حبیب نے کہا کہ حکومت لوگوں کو گھر بنانے کے لیے 40 ارب روپے سے زائد تقسیم کر چکی ہے اور 130 ارب روپے گھروں کے لیے منظور ہو چکے ہیں۔ آگاہی پھیلانے کے حوالے سے صحافیوں کا کردار اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بلا سود قرضہ دیا جائے گا۔ عمران خان نے ہر خاندان کی جیب میں سالانہ 10 ارب روپے ڈال دیئے ہیں۔

ماضی کے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کو غریب کے لیے چھت کا خیال نہیں آیا لیکن ہم منصوبوں میں براہ راست عوام کو فائدہ دیں گے۔


متعلقہ خبریں