بھارت میں مادھوری گپتا کو تین سال قید کی سزا


دہلی: بھارتی خاتون سابق سفارت کار مادھوری گپتا کو دہلی ہائی کورٹ نے تین سال قید کی سزا سنادی۔

دہلی ہائی کورٹ نے مادھوری گپتا کو جاسوسی کرنے کے الزام میں بھارتی آئین کے سیکشن تین کی دفعہ ون سی اور سیکشن پانچ کے تحت مجرم قرار دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمہ نے پڑوسی ملک کے خفیہ ادارے کے اہلکاروں کے سامنے کوئی بڑا راز افشا نہیں کیا لیکن ای میل سے پتا چلتا ہے کہ مادھوری گپتا نے اپنے فرائض میں کوتاہی برتی اور ایسی معلومات فراہم کیں جس سے بھارتی سفارت کاروں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔

مادھوری گپتا کو 2010 میں پاکستان میں بھارتی سفارت خانے میں سیکنڈ سیکریٹری پریس وانفارمیشن تعینات کیا گیا تھا۔ انہیں اسی سال 22 اپریل 2010 کو حراست میں لے لیا گیا۔


متعلقہ خبریں