حکومتی قوانین عمران اینڈ کمپنی کیخلاف استعمال ہوں گے: مریم نواز کا انتباہ

حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے، مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت جو قوانین بنا رہی ہے وہ عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں۔

جھوٹی خبروں پر کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہو گا، فروغ نسیم

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حکومت جو قوانین بنا رہی ہے، کہنے کو تو میڈیا اور اپوزیشن کی آواز بند کرنے کے لیے ہیں۔

اب سچی جھوٹی خبر کا فرق کرنا مشکل ہے، فواد چودھری

مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ مگریہ قوانین عمران اینڈ کمپنی کے خلاف استعمال ہونے والے ہیں۔ انہوں نے خبردارکرتے ہوئے لکھا ہے کہ پھر نا کہنا بتایا نہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کچھ دیر قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جعلی خبروں پر کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہو گا۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ پیکا اور الیکشن کا آرڈیننس جاری ہو گیا ہے۔ پیکا والے قانون کی ڈرافٹنگ میں نے کی ہے جب کہ الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کا ایکٹ بابر اعوان نے بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیکا قانون سب کے لیے ہو گا، حکومت پہلی بار جرنلسٹس پروٹیکشن بل لائی ہے۔

میری گرفتاری کی جھوٹی خبریں حکومت کے کہنے پر چلائی گئیں، خورشید شاہ

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ بعض لوگ ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ میڈیا تنقید کرنے میں آزاد ہے لیکن جھوٹی خبر نہیں ہونی چاہیے اور جھوٹی خبروں کی روک تھام کے لیے یہ قانون ضروری تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے یہ آرڈیننس میڈیا پر قدغن سے متعلق نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ جعلی خبر پر تین سال کی جگہ پانچ سال تک سزا ہو سکتی ہے اور جعلی خبر پر 6 ماہ کے اندر فیصلہ کیا جائے گا۔ ان کا استفسار تھا کہ خاتون اول سے متعلق غلط خبریں پھیلانا کیا ٹھیک ہے؟

عمران خان ریاستی نواب یا بادشاہ نہیں،آپ کا بھی احتساب ہوگا،مریم نواز

وفاقی وزیر قانون نے بتایا ہے کہ جعلی خبروں پر کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہو گا اور جعلی خبر دینے والی کی ضمانت بھی نہیں ہو گی۔


متعلقہ خبریں