غلط خبر کو بنیاد بنا کر کسی کو بھی جیل میں ڈال سکتے ہیں، سعید غنی


کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا ہے کہ پیکا قانون کے تحت زبان بندی کی کوشش کی گئی ہے۔

جھوٹی خبروں پر کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہو گا، فروغ نسیم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے خبردار کیا کہ غلط خبر کو بنیاد بنا کر کسی کو بھی جیل میں ڈال سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے آج بھی مخالفین پر الزامات لگاتے ہیں۔

پیپلپزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا کہ ماضی میں ایسے اقدامات کی مثال نہیں ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ جھوٹ پی ٹی آئی نے بولا ہے۔

حکومتی قوانین عمران اینڈ کمپنی کیخلاف استعمال ہوں گے: مریم نواز کا انتباہ

سعید غنی نے کہا کہ حکومت نےخوشخبری سنائی ہے کہ مارچ میں بجلی مزید مہنگی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس طرح 60 ارب روپے عوام کی جیبوں سے مزید نکالے گی۔

سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں پٹرول 160 روپے فی لٹرہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک نااہل حکومت ہے، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

جعلی و جھوٹی خبروں سے تنگ بھارتی عوام کیلیے سچی خبروں کا چینل لانچ

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ عوام لانگ مارچ میں شامل ہوکرحکومت سے چھٹکارہ حاصل کریں۔


متعلقہ خبریں