عالمی شہرت یافتہ قوال زمان ذکی تاجی کا انتقال ہو گیا

عالمی شہرت یافتہ قوال زمان ذکی تاجی کا انتقال ہو گیا

کراچی: عالمی شہرت یافتہ قوال زمان ذکی تاجی کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کا انتقال کراچی کے ایک اسپتال میں ہوا ہے جہاں وہ زیر علاج تھے۔

ملک بھرمیں کورونا کے مزید 49 مریض انتقال کرگئے

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ زمان ذکی تاجی گزشتہ کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کا علاج بھی ہو رہا تھا کہ اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

خاندانی ذرائع سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ زمان ذکی تاجی قوال کی نماز جنازہ پیر کے دن بعد نماز ظہر مسجد الانا شو مارکیٹ پہ ادا کی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق زمان ذکی تاجی کی مشہور قوالیوں میں ہمیں تو مست کیا اور روبرو یار شامل ہیں۔ زمان ذکی تاجی پاکستان کے مشہور قوال ذکی تاجی کے بیٹے تھے۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی کا انتقال ہو گیا

زمان ذکی تاجی مرحوم کی طویل خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے انھیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں