پی ایس ایل7: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل7: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) کے 29 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق ملتان سلطانز نے 106 رنزکا ہدف 17.2 اوورزمیں حاصل کیا۔ کپتان محمد رضوان نے 51 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی جب کہ ڈیوڈ ویلی 28 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔

پی ایس ایل7: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اسلام آباد کی ٹیم شروع ہی سے مشکلات کا شکار رہی اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ مقررہ 20 اوورز میں اسلام آباد کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 105 رنز بناسکی۔

اسلام آبادکی جانب سے آصف علی نے 9، محمد ہریرہ نے 2 ، لیام ڈاؤسن نے 22 اور ناصر نواز نے 14 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد کہا تھا کہ ہم نے چار سے پانچ تبدیلیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں نوجوان کرکٹرز کو موقع دے رہے ہیں۔

جیمز فالکنر کے پی ایس ایل کھیلنے پر تاحیات پابندی لگا دی گئی

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہم لوگ بال ٹو بال کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان آصف علی، ناصر نواز، محمد ہریرہ، لیام ڈاؤسن، اعظم خان، دانش عزیز، ظفر گوہر، مرچنٹ ڈی لینگ، اطہر محمود، زاہد محمود اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔

آفریدی فالکنر کے الزامات پر مایوس، پی ایس ایل پر کسی کو بھی بولنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، سابق کپتان

ہم نیوز کے مطابق ملتان سلطانز میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود،عامرعظمت،رائیلی روسو ، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر اور شاہ نواز دہانی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں