خطرے کی گھنٹی: ایک اور وبا دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، بل گیٹس

بل گیٹس

میونخ: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ 19 جیسی ایک اور وبا جلد دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

تھینک یو عمران خان ، بل گیٹس

ہم نیوز کے مطابق بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے جرمنی میں منعقدہ سالانہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں پینل ڈسکشن کے دوران تسلیم کیا کہ اس وقت کووڈ 19 کے خطرات ڈرامائی طور پر کم ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجوہات یہ ہیں کہ لوگ نہ صرف اس کے متعلق معلومات حاصل کر رہے ہیں بلکہ ان میں قوت مدافعت بھی پیدا ہو رہی ہے۔

ایک سوال پر بل گیٹس نے خدشہ ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس فیملی سے تعلق رکھنے والے مختلف پیتھوجن سے نئی وبا پھیل سکتی ہے۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر اب بھی اس ضمن میں سرمایہ کاری کی جائے تو طبی تحقیق کے میدان میں پیشرفت کر کے دنیا کو بچانے، محفوظ رکھنے اوروبا سے لڑنے میں سب کی مدد کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کو دو سال کا عرصہ بیت چکا ہے۔

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد15 لاکھ اور اموات 30 ہزار سے متجاوز

پینل ڈسکشن کے دوران بل گیٹس نے حیرت انگیز طور پر وبائی مرض پہ قابو پانے کے لیے ہونے والی عالمی کاوش کو زیادہ کریڈٹ دینے کے بجائے کہا کہ وائرس پھیلنے کے ساتھ ہی اپنی قوت مدافعت بھی پیدا کرتا رہا اور ویکسین سے زیادہ وائرس کے اس رجحان نے اس کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا

بل گیٹس نے کہا کہ 2022 کے وسط تک عالمی ادارہ صحت کے مطابق 70 فیصد عالمی آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل ہو گا جو بہت زیادہ تاخیر کے مترادف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک دنیا کی 61.9 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک ہی خوراک ملی ہے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اگلے وبائی مرض میں ویکسین تیار کرنے اور اسے تقسیم کرنے میں ہمیں زیادہ تیز رفتاری دکھانا ہو گی۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز میں 19فیصد کمی، اموات کی تعداد مستحکم

ہم نیوز کے مطابق بل گیٹس نے کہا کہ اس حوالے سے کوشش ہونی چاہیے کہ آئندہ ہم سارے عمل کے لیے دوسال کے بجائے صرف چھ ماہ کا ٹارگٹ رکھیں۔


متعلقہ خبریں