کوہلی کی سنچری پاکستان میں دیکھنا چاہتا ہوں، پاکستانی مداح کی خواہش


بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور تمام فارمیٹس میں ہی ان کی پرفارمنس ہمیشہ سے قابل تعریف رہی ہے، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ویرات کئی عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی سنچری نہیں بنا سکے، جس کا ان کے ساتھ ان کے لاکھوں چاہنے والوں کو بھی انتظار ہے۔

ویرات کوہلی کی مقبولیت صرف بھارت تک محدود نہیں ہے، بلکہ دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی ان کے کئی مداح موجود ہیں۔

یاد رہے پاکستان میں اس وقت پی ایس ایل 7 کے شاندار میچز جاری ہے، جس کے میچ کے دوران ایک مداح نے اپنی خاص خواہش کا اظہار کیا اور اسے اب پاکستان کے فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ہے۔

شعیبت اختر نے پاکستانی مداح کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی قذافی اسٹیڈیم سے محبت پھیلا رہا ہے۔


قزافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے میچ کے دوران ایک نوجوان کی تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں اس نے ویرات کی تصویر کا پوسٹر اٹھا رکھا ہے جس پر درج ہے کہ وہ ویرات کوہلی کی سنچری پاکستان میں بنتا دیکھنا چاہتے ہیں، ساتھ ہی نوجوان نے امن کا ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔

33 سالہ ویرات کوہلی اب تک 70 بین الاقوامی سنچریاں بنا چکے ہیں، لیکن پچھلے تین سالوں میں وہ ایک بھی سنچری نہیں بنا سکے۔ ویرات کی آخری سنچری 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے دوران تھی۔


متعلقہ خبریں