عدم اعتماد نہ لانے کے خواہشمند ہمارا مؤقف دہرا رہے، بلاول بھٹو


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عدم اعتماد نہ لانے کے خواہشمند آج ہمارا مؤقف دہرا رہے ہیں، حکومت کو ہٹانے کیلئے صرف جمہوری طریقہ استعمال کریں گے۔

جلسے سے خطاب میں انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا وعدہ کرنے والی حکومت نے 3سالوں میں ملک کو تباہ کر دیا، حکومت نے تعلیم کے مواقع فراہم کئے اور نہ ہی روزگار کے، ان کا ہر ایک وعدہ جھوٹا اور دھوکہ نکلا، یوٹرن پر یوٹرن لیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک بھر میں کرپشن میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، عمران خان نے حکومت میں آکر اپنا گھر ریگولرائز کرا لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم وہ جماعت نہیں جو کسی کو نکلوانے کیلئے سہارے ڈھونڈے، پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے۔

پیپلز پارٹی بے آواز شہریوں کی طاقتور آواز بنی رہے گی، بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ پختونخوا کے جیالے لانگ مارچ میں صف اول کا کردار ادا کریں گے، 8 مارچ کو ہم اسلام آباد میں ملیں گے اور قوم کے سامنے مطالبات رکھیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پارٹی کارکن ہماری طاقت اورہمارا حوصلہ ہیں، پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے، ااس شخص کے خلاف احتجاج کریں گے جس نے 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کو پہلے دن ہی سلیکٹڈ قرار دے دیا تھا اور آج دنیا بھر میں وزیراعظم سلیکٹڈ کے نام سے مشہور ہیں۔


متعلقہ خبریں