پیکا آرڈیننس مسترد، 35 پنکچر سے بڑی فیک نیوز ہے؟ پلوشہ خان کا استفسار

پیکا آرڈیننس مسترد، 35 پنکچر سے بڑی فیک نیوز ہے؟پلوشہ خان کا استفسار

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے پیکا آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ 35 پنکچر کی بات سے بڑی فیک نیوز ہے؟

فیک نیوز کی تعریف کالے قانون میں نہیں، صرف کہنے سے گرفتاری ہو جائیگی: مریم اورنگزیب

ہم نیوز کے مطابق پی پی کی مرکزی رہنما پلوشہ خان نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل ضیا الحق نے بھی پریس پر پابندی لگائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ لیکن اس ڈکٹیٹر کا حال بھی دیکھ لیں۔ انہوں ںے کہا کہ بیشک! سزا پانچ سال کے بجائے 50 سال کردیں مگر یہ ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس پر عمل کی شروعات آپ سے ہے۔

غلط خبر کو بنیاد بنا کر کسی کو بھی جیل میں ڈال سکتے ہیں، سعید غنی

پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان تو اپنی ٹانگوں پر بھی نہیں کھڑے ہیں۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان طاقت سے آواز کو دبا سکتے ہیں تو دبا لیں۔


متعلقہ خبریں