سوپر اوور: زلمی نے قلندرز کو شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 30 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سوپر اوور میں شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دیا۔ قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر میچ برابر کر دیا۔

لاہور قلندرز کو آخری اوور میں جیت کے لیے 24 رنز درکار تھے، شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور میں 23 رنز بنا کر میچ ٹائی کر دیا۔

سوپر اوور میں لاہور قلندرز کی جانب سے بروک اور فخر زمان نے بیٹنگ کی تاہم وہاب ریاض کی عمدہ بولنگ کے باعث دونوں بیٹرز کوئی بڑی ہٹ لگانے میں ناکام رہے۔

قلندرز نے زلمی کو 6 رنز کا ہدف دیا، زلمی کی جانب سے شعیب ملک اور محمد حارث بیٹنگ کے لیے آئے، جب کہ قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بولنگ کا آغاز کیا۔

اس موقع پر شعیب ملک نے شاہین کی پہلی دو گیندوں پر لگاتار دو چوکے لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

اس سے پہلے پشاور زلمی نے لاہور قلندرز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک نے 32، حیدر علی نے 25 جب کہ خالد عثمان نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فواد احمد نے 2 جب کہ شاہین، حارث، ویزے اور حفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 


متعلقہ خبریں